بنگلورو، 26/ اپریل (ایس او نیوز ) کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور 34804 تازہ معاملہ سامنے آۓ ہیں۔ ریاست میں متاثرین کی تعداد میں ایک ہی دن میں 19.70 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ کرناٹک میں اب تک فعال معاملوں کی تعداد 2.62 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
وہیں آ ج کا بینہ میں کرفیو سے متعلق فیصلہ ممکن ہے کہ آیا ویک اینڈ کر فیو کی توسیع کی جاۓ یا لاک ڈاؤن؟ ۔
ایک طرف متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف اسپتالوں سے رخصت ہونے والوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ ریاست بھر میں 1492 افراد کا علاج آئی سی یو میں جاری ہے۔ باقی کا علاج اسپتالوں میں جاری ہے۔
سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ریاست کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کے پورے کے پورے بستر بھر چکے ہیں ۔ بڑی تعداد میں وہ متاثرین جو معمولی علامتوں کے ساتھ پازیٹیو پائے گئے ہیں ان کو گھروں میں ہی کوارنٹائن رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ٹیلی میڈ میسن نظام کے تحت ہی ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ریاست بھر میں اتوار کے روز 6982 افراد صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوۓ ۔ ریاست بھر میں متاثرین کی جملہ تعداد 13.39 لاکھ سے متجاوز ہوگئی ۔ اتوار کے روز ریاست بھر میں 143 افراد کی موت ہوئی، اس کے ساتھ ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 14426 تک پہنچ گئی ۔ بنگلورو میں 20733 تازہ معاملوں کی نشاندہی ہوئی اور 24 گھنٹوں کے دوران 7 7 افرادکور ونا کے سبب لقمہ اجل بنے ۔ بنگلورو کے علاوٹمکورو میں 1153 تازہ کیس، کورگ میں 1077 کیس سامنے آۓ ہیں۔